پی ٹی آئی کارکنان کے مہنگائی کیخلاف نعرے ، پرویز خٹک آگ بگولہ

154

مانسہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع پرویز خٹک ورکرز کنونشن میں شریک کارکنوں کی جانب سے مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کرنے پر غصے میں آگئے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک مانسہرہ میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرے رہے تھے جس میں کچھ کارکنوں نے ملک میں مہنگائی کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔پرویز خٹک نے غصے میں آکر نعرے بازی کرنے والوں کو خبردار کیا کہ پارٹی میں نفاق برداشت نہیں کیا جائے گا، صرف عمران خان کا نعرہ لگائیں، پارٹی میں جو نفاق کرے گا میں اسکو نکال دوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی پوری دنیا میں ہے جس کی وجہ سے عمران خان بھی بہت تکلیف میں ہیں۔پرویز خٹک نے مزید کہاہے کہ وزیراعظم عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں۔