بلاول کاصحافیوں کودھمکانا جمہوری روایات کے خلاف ہے، حلیم شیخ

162

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دو خاندانی مافیا صحافت اور عوام کو غلام سمجھتے ہیں۔بلاول زرداری صحافیوں کو بھونکنے والا کہتے ہیں۔تو کبھی کس کی ہمت ہے مجھ سے سوال کرے جیسی دھمکیاں دیتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ صحافیوں کودھمکانا جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عزیز میمن، اجے لالوانی کی لاشیں بھی سندھ سے ملتی ہیں‘لیکن کسی کی زبان نہیں کھلتی۔