عمران خان غیرقانونی فنڈنگ لینے کے جرم میں فوری استعفا دیں‘مریم نواز

284

لاہور(نمائندہ جسارت)مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ نے عمران خان اور تحریک انصاف کے چہرے سے نقاب اتار دیا ہے، جھوٹ بولنے، غیرقانونی فنڈنگ لینے کے جرم میں فوری استعفا دیں ۔مسلم لیگ(ن)پنجاب کا تنظیمی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ(ن)کے قائد نوازشریف، لیگی صدر شہبازشریف نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جبکہ اجلاس میں دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں حال ہی میں فارن فنڈنگ کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹ ، سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔