ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سلو اوور ریٹ پر نیا قانون لاگو ہوگیا

654

دبئی: ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سلو اوور ریٹ پر نیا قانون لاگو ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سلو اوور ریٹ والی ٹیم کو میچ کے دوران ہی سزا کا سامنا کرنا ہوگا، دونوں اننگز میں آخری اوور کی پہلی گیند مقررہ وقت کے اندر پھینکنا ضروری ہوگا۔

مقررہ وقت تک اوورز مکمل نہ ہونے پر دائرے سے باہر ایک فیلڈر کم ہو جائے گا، قانون کا اطلاق 16 جنوری کو ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے میچ سے ہوگا۔