ایران سے آنے والا بارش کا سسٹم کراچی سے نکل گیا

531

کراچی: ایران سے آنے والا بارش برسانے والا ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم کراچی سے نکل گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج تیز بارش کا امکان نہیں تاہم مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہو سکتی ہے، کراچی میں 12 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہین تیز بارش ہوئی۔ یونیورسٹی روڈ پر 13.2 اور سرجانی میں 28 ملی میٹر بارش جبکہ فیصل بیس 12 اور مسرور بیس میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 8 جنوری کے بعد کراچی میں سردی کی نئی لہر آ سکتی ہے۔