لاہور ہائیکورٹ بار نے سپریم کورٹ سے جوڈیشل کمیشن رولز بننے تک سنیارٹی اصول پرعملدرآمد کی استدعا کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ جوڈیشل کمیشن کو اسٹیک ہولڈرز سے مل کر رولز بنانے کی ہدایت دی جائے۔ جونیئرججزکی تعیناتی سیعدلیہ بہ طورادارہ متاثر ہورہا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور میں جسٹس منیب اختر کو سپریم کورٹ لایا گیا۔ سابق چیف جسٹس آصف کھوسہ نے ریٹائر جج جسٹس قاضی امین کو تعینات کیا۔ درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس مظاہر نقوی کی تعیناتی بھی سنیارٹی کے مطابق نہیں تھی۔ ججزکی تعیناتی عدلیہ کی ساکھ اورعوام کے اعتماد کا معاملہ ہے۔