اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی 

259

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت  سے سعودی عرب جانے والی پرواز حادثے سے بال بال  بچ گئی ۔ نجی ایئرلائین کی پرواز میں ٹیک آف کرتے ہی فنی خرابی پیدا ہوگئی کپتان نے انتہائی مہارت سے طیارے کو واپس اسلام آباد ایئرپورٹ لینڈ کروادیا ۔ طیارے میں خرابی پیدا ہونے پرکپتان نے ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے دوبار لینڈنگ کی اجازت طلب کی ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو فوری طور پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی اجازت دی جس پر طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی انجینئرز نے طیارے کی مرمت کاکام شروع کردیاطیارہ  دوبارہ دوپہر دوبارہ سعودیہ کے لیے روانہ  ہوا ۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ  مسافروں کو لاؤنج میں منتقل کردیا گیا تھا  اور  ان کا ہر طرح سیخیال رکھا جائے گا۔