پشاور پولیس نے شہر کے 9 مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب8 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا۔ جیل سے رہا ہونے والے عادی جرائم پیشہ افراد سمیت116 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے کر ان سے مختلف زاویوں پر پوچھ گچھ کی ۔86غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور غیر قانونی مقیم 13افغان شہریوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ اسی طرح اشتہاری ملزمان کو امداد فراہم کرنے اور پناہ دینے والوں سمیت ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کیا ۔ گرفتار افراد کے قبضے سے 20عدد پستول ،2 شارٹ گن اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔