لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شہر لاہور میں ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دینے کے لئے لاہور کو پانچ زونوں میں تقسیم کردیا ہے۔ اس سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے لاہور سائوتھ، ایسٹ اور ویسٹ زون میں تقسیم تھا جبکہ شہر کو پانچ زونوں میں تقسیم کرنے کے بعد پی سی بی نے ان زونوں کو ماڈل ٹائون، رائیونڈ، سٹی ، شالیمان اور کینٹ ڈویژنوں کے نام دئیے ہیں۔