کالے قانون کے خلاف جماعت اسلامی کے ساتویں روز دھرنے کی تصاویری جھلکیاں

698

کراچی (تصاویر: رضوان علی ) جماعت اسلامی کا کالے قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر ساتویں روز بھی دھرنا جاری ہے، جس میں طلبہ سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، شدید سردی اور بارش کے باوجود شہریوں کی ایک بڑی تعداد دھرنے میں شریک ہورہی ہے۔

 

دھرنے میں دیگر کالجز اور اسکولوں نے بھی دھرنے میں شرکت کرکے کراچی کے حقوق کیلیے نعرے لگائے اور سندھ حکومت سے تعلیمی اداروں میں نظام کو بہتر کرنے کا مطالبہ کیا۔

کالے قانون کے خلاف دھرنے میں خواتین نے بھی جزوی شرکت کی  اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ نیا بلدیاتی بل فوری طور پر واپس لیا جائے اور کراچی کو اس کے حقوق دینے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔