اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی ۔ نجی ائرلائین کی پرواز میں ٹیک آف کرتے ہی فنی خرابی پیدا ہوگئی، کپتان نے انتہائی مہارت سے طیارے کو واپس اسلام آباد ائرپورٹ لینڈ کروادیا ۔ طیارے میں خرابی پیدا ہونے پرکپتان نے ائر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے دوبار لینڈنگ کی اجازت طلب کی ،ائر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو فوری طور پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی اجازت دی جس پر طیارے نے اسلام آباد ائرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی انجینئرز نے طیارے کی مرمت کاکام شروع کردیاطیارہ دوبارہ دوپہر دوبارہ سعودیہ کے لیے روانہ ہوا ۔