حیدرآباد،عدالت عظمیٰ میں ججز تعیناتی سندھ بار کا ہڑتال کا اعلان

97

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)عدالت عظمیٰ میں ججز تعیناتی کا معاملہ۔ سندھ بار کا ہڑتال کا اعلان، پاکستان بار کونسل کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے سندھ بار کونسل نے عدالت عظمیٰ میں ججز کی متنازع تعیناتی کے خلاف آج ایک مرتبہ پھر سندھ بھر میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وکلاء عدالتی اُمور کا مکمل بائیکاٹ کریں، اپنے اعلامیے میں سندھ بار نے عدالت عظمیٰ میں ججز کی تعیناتی میں سینئر ججز کو نظر انداز کر کے جونئیر ججز کو عدالت عظمیٰ میں تعینات کرنے کی سخت مذمت کی ہے۔