راشد خان پی ایس ایل کیلیے لاہور قلندرز کو دستیاب ہوں گے

252

لاہور(جسارت نیوز)لاہور قلندرز کے سی سی او منصور رانا نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان کے سپر اسٹار راشد خان پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کے لیے دستیاب ہوں گے۔ راشد خان گزشتہ2 سیزن سے لاہور قلندرز کا حصہ رہے ہیں اور فرنچائز کے لیے سب سے اہم کھلاڑیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ ان کی آل رائونڈ صلاحیت کو کرکٹ برادری میں بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور آنے والے ٹورنامنٹ میں ٹیم میں ان کی شراکت بہت زیادہ اہم ہوگی۔منصور رانا نے مزید انکشاف کیا کہ پی ایس ایل انتظامیہ نے آئندہ لیگ میں حصہ لینے کے لیے جنوبی افریقی سپر اسٹارز کوئنٹن ڈی کاک، ڈیوڈ ملر، تبریز شمسی اور رسی وین ڈیر ڈوسن سے رابطہ کیا ہے۔ قبل ازیں جنوبی افریقی کھلاڑی اپنے ملک میں مزانسی سپر لیگ کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے تھے۔