لاہور (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی رپورٹ کے بعد عمران خان کا کرپشن سے آلودہ بھیانک چہرہ سامنے آیا ہے، عمران خان نے سچ بولنے کا حلف اٹھا کر پی ٹی آئی کے بینک اکاﺅنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے۔ اپنے بیان میں انہو ںنے کہا کہ کروڑوں روپے دیدہ دلیری سے خوردبرد کرنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم دوسروں کو کرپشن کے طعنے دیتے ہیں، عمران خان نے کرپشن کے خلاف نام نہاد مہم کی آڑ میں کرپشن کرکے ملک کو لوٹا ہے، آج تباہ حال ملکی معیشت گواہ ہے کہ پی ٹی آئی سرکار قومی خزانے کو
بیدردی سے لوٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو زبردستی کا ایمان دار ثابت کرکے قوم پر مسلط کیا گیا، اب حساب دینے کا وقت آچکا ہے۔