اسلام آباد ( آن لائن)مریم نواز کی مبینہ آڈیو کے معاملے پر پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کے خلاف کارروائی کےلیے چیئرمین پیمرا کو خط لکھ
دیا ۔عالیہ حمزہ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ اس سے پہلے بھی دو خطوط چیئرمین پیمرا کو لکھ چکی ہوں جن کا تاحال جواب موصول نہیں ہوا، ایک بار پھر آپ کی توجہ مریم صفدر کی پے در پے آنیوالی آڈیوز سے متعلق لکھ رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی آڈیو لیک آزاد میڈیا کی غیر جانبداری پر سوال اٹھا رہی ہیں، مریم نواز مبینہ آڈیو میں سینئر صحافی حسن نثاراور ارشاد بھٹی پر الزامات لگارہی ہیں جبکہ سینئر تجزیہ کاروں سے متعلق نازیبات کلمات بھی کہے، آڈیو میں مریم نواز اور پرویز رشید نے صحافیوں کو بھونکنے والے کتے قرار دیا ہے ،آڈیو میں پرویز رشید،مریم نواز دونوں جیو گروپ کو ہدایات دینے پر بات کر رہے ہیں۔عالیہ حمزہ نے اپنے خط میں چیئرمین پیمرا سے مطالبہ کیا کہ آڈیو معاملہ پر سخت نوٹس لیا جائے اور قانون کے مطابق مریم نواز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔