اسلام آباد(آن لائن )چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ کووڈ کی وجہ سے مشکل حالات کے باوجود بھی پاک چین نے سی پیک پر کام جاری رکھا ہے ،گوادر فری زون اور شکئی اکنامک زون کا گزشتہ سال ہی آغاز ہو چکا ہے ،وزیراعظم کے دورہ چین میں سی پیک پر متحد ہو کر کام جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا ہے جو کہ قابل ستائش ہے ،چینی سفیر نے مزید کہا کہ آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن کی سالانہ رپورٹ کے اجراءپر مبارکباد پیش کرتا ہوں، کوڈ کی وجہ سے مشکل
حالات کے باوجود پاکستان اور چین نے سی پیک پر کام جاری رکھاہے ،لاہور کراچی موٹروے تکمیل کی طرف گامزن ہے جبکہ ایچ وی ٹی سی ٹرانسمیشن لائن کی یکم ستمبر سے کمرشلی آپریشنل ہو چکا ہے،گوادر فری زون اور رشکئی اکنامک زون کا گزشتہ سال آغاز ہو چکا ہے،سی پیک سے بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان آئی اور لوگوں کو روزگار کے مواقع ملے ہیں۔