تائی پی(انٹرنیشنل ڈیسک) تائیوان نے چین کی جانب سے ممکنہ کارروائی کے تناظر میں مشقیں شروع کردیں۔ تائیوان کے فضائی اڈے سے بیک وقت ایف 16 طیاروں نے جنگی مشق کے طور پر اْڑان بھری ، جس کا مقصد چین کو پیغام دینا تھا کہ تصادم کے نتیجے میں تائیوان جوابی حملے کے لیے مکمل تیار ہے۔ فضائی مشق 3 دنوں پر مشتمل ہے جس کا مقصد کسی بھی تصادم کے نتیجے میں چینی طیاروں کو روکنے کی جنگی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا ہے۔