فارن فنڈنگ کیس‘ حساب کتاب کا وقت آن پہنچا‘مریم نواز

220

لاہور(نمائندہ جسارت)مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے،آپ نا صرف چوری اور فراڈ کے مرتکب ہوئے بلکہ صادق اور امین جیسے الفاظ کی توہین کے مجرم بھی ہیں۔ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے بیان کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر نے کہا کہ اچھا؟ تو پھر 7 سال سے دھونس اور طاقت کے ذریعے کیس کو چلنے کیوں نہیں دیا؟ کیوں اتنے سال فرار اختیار کرتے رہے اور پھر منتیں کرتے رہے کہ رپورٹ ریلیز نا کی جائے؟مریم نواز نے کہا کہ آپ نا صرف چوری اور فراڈ کے مرتکب ہوئے بلکہ صادق اور امین جیسے الفاظ کی توہین کے مجرم بھی ہیں۔