ای سی سی کی چین سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کی منظوری

654

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چین سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بتایا کہ 50 ہزار ٹن کھاد کا پہلا جہاز 10 فروری کو پہنچے گا، جنوری سے 6 لاکھ ٹن مقامی کھاد بھی مارکیٹ میں آنا شروع ہو جائے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عالمی منڈی میں زیادہ قیمت کے باوجود ہمارے کسان کو کھاد کی کمی کا سامنا نہیں ہوگا۔