بلاول زرداری کا فارن فنڈنگ سے متعلق بیان مضحکہ خیز ہے

467
عمران خان نےریاست مدینہ کا نام استعمال کرکے ملک  تباہ کیا، بلاول

کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے چیئرمین بلاول زرداری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا بلاول زرداری کا فارن فنڈنگ سے متعلق بیان مضحکہ خیز ہے بلاول زرداری جعلی اکاؤنٹس کی جے آئی ٹی رپورٹ بھول چکے ہیں فارین فنڈنگ کے ایک ٹیکنیکل معاملے پر اتنا بڑا بیان دینے والے اسکروٹنی رپورٹ کا مطالعہ کریں بلاول زرداری کے والد ، پھپھی  و قیادت نے جس طرح ملک لوٹا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی تھر کے آراوپلانٹس کے پیسوں کی کمیشن لیکر بلاول زرداری کے ناشتے اور کھانے پر خرچ کیے گئے سندھ کی عوام کا پیسے رکشے والے، پاپڑ والے کے جعلی اکاؤنٹس میں ڈالے گئے بلاول زرداری خود کو معصوم دکھانے کی کوشش کرتے ہیں سندھ میں 14 سالہ کرپشن سسٹم کے سربراہ بلاول زرداری ہیں بلاول زرداری تبصرے سے قبل جعلی اکاؤنٹس کی جے آئی ٹی اور نیب ریفرنسز کا جواب دیں سندھ میں ڈیڈی، ادی، ٹپی اور اومنی سمیت سب سسٹم پرانے ہوچکے ہیں سندھ میں آج کل بلاول زرداری اور مراد باجاری سسٹم چل رہا ہے اس سسٹم کے بینیفشری بلاول زرداری اینڈ کمپنی ہیں۔