سانگھڑ میں ڈسٹرکٹ کونسل سے ٹریفک چوک تک روڈ کا افتتاح

299

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر سندھ ورکس اینڈ سروسز سید ضیا عباس شاہ رضوی کی جانب سے سانگھڑ ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا اور سانگھڑ شہر میں ڈسٹرکٹ کونسل سے ٹریفک چوک تک تعمیر ہونے والے روڈ کا افتتاح کیا، بعدازاں ڈپٹی کمشنر آفس میں ورکس اینڈ سروسز کے افسران کی جانب سے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں
بریفنگ دی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تعمیر ہونے والے روڈز اور بلڈنگز کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا اور اور ناقص کام کرنے والے ٹھیکیدار اور افسران کےخلاف قانونی کارروائی کی جائےگی، بعدازاں صوبائی وزیر سندھ ورکس اینڈ سروسز کی جانب سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور حکومت سندھ نے سانگھڑ ضلع میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں ضلع کے تمام مین شاہراہیں تعمیر ہوچکی ہیں اور لنک روڈو پرکام چل رہا ہے جلدہی یہ کام مکمل کیا جائےگا کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی سیاست کو عبادت سمجھتی ہے اور عوامی خدمات کے بل بوتے پر عوام میں جگہ بناتی ہے،اس موقع پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی منتخب نمائندے جن میں شاہد تھیم، نویدحسین ڈیرو، فراز ڈیرو، ضلع صدر علی حسن ہنگورجو اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ بھی موجود تھے۔