الخدمت فاؤنڈیشن سکھر کی جانب سے مستحقین میںگرم بستروں کی تقسیم کی تقریب

236

سکھر (نمائندہ جسارت)الخدمت فاؤنڈیشن سکھر کی جانب سے مستحقین میںگرم بستروں کی تقسیم کی تقریب ، الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ملک بھر میں موسم سرما کے موقع پر ہر سال غریب،نادار و مستحق افراد میں گرم بستر تقسیم کرتی ہے،ہر سال کی طرح امسال بھی الخدمت فاؤنڈیشن سکھرنے ایک تقریب میں گرم بستر تقسیم کیے۔اس موقع پرنائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن سندھ ڈاکٹر عبدالعزیز میمن،امیر جماعت اسلامی سکھرایڈوکیٹ سلطان احمد لاشاری ، صدرالخدمت فاؤنڈیشن سکھر مامون الرشید ،سیکرٹری ، جماعت اسلامی سکھرعبدالجبار اوردیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ مستحقین نے بستروں کی فراہمی پر الخدمت فاؤنڈیشن اور فاؤنڈیشن کیساتھ تعاون کرنیوالے مخیرحضرات کا شکریہ ادا کیا اور دعائوں کا ہدیہ پیش کیا۔