چور چور کا الزام لگانے والے کابال بال چوری میں ڈوبا نکلا‘ مریم نواز

584

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ ( ن ) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دوسروں پر چور چور کے الزام لگانے والے کی جب اپنی تلاشی لی گئی تو اس کا بال بال چوری میں ڈوبا نکلا،ثبوتوں کے انبار عمران خان سمیت پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کے لیے کافی ہیں۔ تحریک انصاف(پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈنگ کیس کی اسکروٹنی رپورٹ جاری ہونے کے بعد مریم نواز نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ پے درپے انکشافات، لیکس اور ثبوتوں کے انبار عمران سمیت پوری پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کے لیے کافی ہیں، دوسروں سے فنڈ کے نام پر مال اینٹھنا،پھر اس کو عیاشی کے لیے استعمال کرنا اور چوری چھپانے کے لیے جھوٹ پر جھوٹ بولنا، کیا پاکستان کی تاریخ میں عمران خان جیسا کرپٹ، جھوٹا اور سازشی حکمران آیا؟ عمران خان نے نا صرف چوری کی اور چھپائی بلکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا اور انکی محنت اور خون پسینے کی کمائی پر عیش کیا۔