کے پی کے پولیس نے عارف گل کو عدالت عظمیٰ میں پیش کر دیا

155

اسلام آباد (آن لائن) حبس بے جا کیس کی سماعت کے موقع پر کے پی کے پولیس نے عارف گل کو عدالت عظمیٰ میں پیش کر دیا ہے۔معاملے کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمدکی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے عارف گل کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ بتائیں آپ کے ساتھ کیا مسئلہ ہے جس پر عارف گل نے بتایا کہ میں ہوٹل پر کام کرتا تھا، کسی نے شکایت کی،مجھے گرفتار کر لیا گیا۔جسٹس قاضی امین نے اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ یہ بتائیں عارف گل پر الزام کیا ہے، جس اٹارنی جنرل نے بتایا کہ عارف گل کی شناخت ہو گئی ہے، میری استدعا ہے معاملہ کو نمٹا دیں۔ جس پرعدالت عظمیٰ نے معاملہ نمٹا دیا ہے۔