سپریم کورٹ میں حبس بے جا کیس کی سماعت، کے پی کے پولیس نے عارف گل کو عدالت عظمیٰ میں پیش کر دیا 

215

اسلام آباد: حبس بے جا کیس کی سماعت کے موقع پر کے پی کے پولیس نے عارف گل کو عدالت عظمیٰ میں پیش کر دیا ہے۔معاملہ کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے عارف گل کو مخاطب کرتے ہو پوچھا کہ بتائیں آپ کیساتھ کیا مسئلہ ہے،جس پر عارف گل نے بتایا کہ میں ہوٹل پر کام کرتا تھا،کسی نے شکایت کی،مجھے گرفتار کر لیا گیا، جسٹس قاضی امین نے اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہو پوچھا کہ یہ بتائیں عارف گل پر الزام کیا ہے، جس اٹارنی جنرل نے بتایا کہ عارف گل کی شناخت ہو گئی ہے، میری استدعا ہے معاملہ کو نمٹا دیں یا لارجر بینچ کیساتھ کلب کر دیں، ایک موقع پر جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دئیے کہ عارف گل پر سیکورٹی پوسٹ پر حملہ کا الزام ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ حراستی مراکز کا معاملہ لارجر بینچ میں زیر التواء  ہے۔عدالت عظمیٰ نے اس موقع پر عارف گل حبس بے جا کیس حراستی مراکز کیس کیساتھ کلب کرتے ہو معاملہ نمٹا دیا ہے۔