چترال ائیر پورٹ کو انٹرنیشنل حیثیت دینے کا فیصلہ 

357

پشاور: چترال ائیر پورٹ کو انٹرنیشنل حیثیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے سیاحت کے حوالے سے چترال ائیر پورٹ ، سکرد و ائیر پورٹ ، گلگت ائیر پورٹ کو انٹرنیشنل بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے چترال ائیر پورٹ کو انٹرنیشنل ائیر پورٹ کادرجہ  دینے کے لئے تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں کہ چترال ائیر پورٹ پر چھوٹے جہازوں کے علاوہ بڑے جہازوں کی آمد ورفت کس طرح ہوگی چترال ائیر پورٹ جو کہ دریا کے قریب آباد ہیں رن وے میں مزید توسیع کر، چترال ائیر پورٹ میں مزیددفاتر قائم کرنے ، پی آئی اے سمیت دیگر غیر ملکی ائیر لائنز کے لئے سہو لیات کی فراہمی وغیرہ کے بارے میں رپورٹ طلب کی گئی ہیں۔