سکھر(نمائندہ جسارت ) قبرستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے سکھر کے قبرستانوں کی ابتر حالت زار کی طرف توجہ دلانے پر سکھر میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر علی رضا انصاری نے فوری نوٹس لیتے ہوئے قبرستانوں میں صفائی ستھرائی شروع کرادی ہے، جس پر قبرستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے صدر حاجی عبدالغفار قاسمانی، سینئر نائب صدر حاجی خلیل احمد قادری، نائب صدر لالہ عابد کھوکھر، جنرل سیکرٹری خواجہ جلیل احمد اور دیگر ممبران نے قبرستانوں کی بہتری کے لیے فوری توجہ دے کر صفائی کے کام کے آغاز پر بلدیہ اعلیٰ سکھر کے منتظم علی رضا انصاری سے اظہار تشکر کیا۔