لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا صبح، دوپہر، شام، رات بس ایک ہی راگ شہباز، شہباز، شہاز، نواز شریف پنجاب حکومت کی سفارش پر عدلیہ کی اجازت سے بیرون ملک گئے، نواز شریف علاج مکمل ہونے اور ڈاکٹرز کی اجازت پر ہی واپس آئیں گے، اٹارنی جنرل سے بیان حلفی پر کارروائی کیلیے حکومت کا کہنا، نیب نیازی گٹھ جوڑ، ایف آئی اے کی ناکامیوں کا اعتراف ہے، شہباز شریف کے خلاف عمران خان کا لگایا گیا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، اس لیے اب یہ مزید گھٹیا اور چھوٹی حرکتوں پہ اتر آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے جو کرنا ہے کریں، میڈیا پہ تشہیر نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف کے خلاف روز بیان دینا بوکھلائے حکمرانوں کے خوفزدہ ہونے کا ثبوت ہے۔