مساجد سے متعلق عدالت عظمیٰ کے حکم کی مذمت کرتے ہیں،طارق محمود مدنی

138

کراچی(این این آئی)پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ مساجد کو غیر شرعی طور پر شہید کیے جانے سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور علما کرام کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے اسلام آباد اور کراچی میں بعض مساجد کو شہید کرنے کے حکم کے خلاف احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں چونکہ جب ایک مرتبہ مسجد تعمیر ہوجائے اور اس میں نماز کی ادائیگی شروع ہوجائے تو وہ مسجد قیامت تک مسجد ہی رہے گی اس مسجد کو شہید نہیں کیا جانی چاہیے البتہ اس جگہ مسجد کسی صورت تعمیر نہیں کی جانا چاہیے جس جگہ آنے جانے والوں کے لیے راستے میں رکاوٹ کا اندیشہ ہو اور اس لیے عدالت عظمیٰ کو مساجد شہید کئے جانے کے اپنے حکم پر از خود نظر ثانی کرنا چاہیے اور حکمرانوں کو پارکوں اور کھیلوں کے لیے مختص جگہ سمیت دیگر ایمینٹی پلاٹ پر مساجد کی تعمیر سے متعلق قانون میں ترامیم کے لئے ہدایات جاری کرنا چاہییں۔