ایسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن ایکسپرٹائزبلاسٹ ٹی20 کرکٹ ٹونامنٹ

396

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں کرکٹ کی ترقی کے لیے سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن (ایس اے سی ایف) کے ساتھ مل کر کام کرنے والی نمائندہ تنظیم ایسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن (ای پی سی اے) کے کرکٹ سیزن 2021-22ء کا آغاز ایکسپرٹائزبلاسٹ ٹی20 کرکٹ ٹونامنٹ سے ہوا، جس میں 45 ٹیموں نے حصہ لیا اور 229 میچ کھیلے۔ ایکسپرٹائز کمپنی جو کہ خطے میں کھیلوں کی سرپرستی میں پیش پیش ہے، کے آپریشنز ڈائریکٹر، کے ایس شیخ نے ای پی سی اے کے صدر فرحت محمود اور جنرل سیکرٹری امتیاز میکرکو ایک ملاقات میں اسپانسر شپ کا چیک پیش کیا۔
فرحت محمود نے نمائندہ جسارت سید مسرت خلیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپرٹائزبلاسٹ ٹی20 ٹورنامنٹ کو تین مختلف لیگز، پریمیئر، پرائم اور فرسٹ ڈویژن میں تقسیم کیا گیا تھا۔ 8 ٹیموں نے پریمیئر ڈویژن میں، پرائم ڈویژن 13 ٹیموں نے اور فرسٹ ڈویژن کی ٹیموں کو راؤنڈ رابن میچوں کے 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پریمیئر ڈویژن میں پاک سعودی نے فائراکس کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔پرائم ڈویژن میں آرکو سی سی چیمپئن بن کر ابھری۔