سکھر (نمائندہ جسارت) پولیس نے 2021 کے دوران 174 سے زائد پولیس مقابلوں میں 23 بدنام زمانہ ڈاکوؤں جو اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، چوری سمیت دوسرے سنگین مقدمات میں ملوث تھے، ہلاک کیا، جبکہ انعام یافتہ ڈاکوئوں سمیت 15 کو کرفتار کیا گیا اور تاوان کے لیے اغواء کیے گئے 28 مغویوں کو بھی بازیاب کرایا ،جو مختلف اضلاع سے گرفتار کیے گئے تھے، سکھر پولیس کی سالانہ کارروائی رپورٹ کے مطابق مقابلے کے دوران مختلف سنگین نوعیت کے کئی مقدمات میں مطلوب 38 خطرناک ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جبکہ مختلف جرائم میں مطلوب 273 بدنام زمانہ خطرناک ڈاکوئوں کو مختلف کارروائیوں میں گرفتار کیا گیا ۔ علاوہ ازیں مختلف جرائم ( ڈکیتی، چوری، اغواء برائے تاوان) میں ملوث 39ڈاکوؤں کے گروہ سے بڑی تعداد میں اسلحہ سمیت چوری شدہ مال برآمد کیا گیا جو اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔ ایس ایس پی عرفان علی سموں کی قیادت میں کچے میں موجود ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو مسمار کرکے پولیس کیمپ قائم کیے گئے، ضلع میں مختلف مقدمات میں مطلوب 563 سے زائد اشتہاری ملزمان گرفتار ہوئے اور انہیں عدالتی کارروائی کے بعد جیل بھیج دیا گیا، 1421 مفرور ملزمان بھی گرفتار ہوئے جو سکھر پولیس کو قتل ، ارادۂ قتل، ڈکیتی،چوری،نقب زنی و دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے اور 16 سہولت کار کو گرفتار کیاگیا، دوران سال 10کلاشنکوف، بندوقیں، 16 ریوالور، 5 پسٹل، 103 رائفل 3، گولیاں، 387 کارتوس 138 برآمد کیے گئے، سوشل کرائمز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پولیس نے 154 جوا کے مقدمات درج کرکے 561 جواریوں کو گرفتار کیا، منشیات کے 197 مقدمات درج 231 ملزمان کو گرفتار کر کے قبضے سے 197 کلو 731 گرام چرس، ہیروئن 500 گرام ،افیوم 13 کلو، 548 گرام بھنگ، 13 لیٹر شراب اور 900 کچی شراب کے ڈرم سمیت نشہ آور سپاریوں کے 163 مقدمات درج کرکے 192 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 45000 پیکٹ وزن 6338 کلو 476 گرام برآمد کیے گئے، 18 کاریں، 127 موٹرسائیکلیں، 17 دیگر گاڑیاں برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کی گئیں۔