کوئٹہ: مٹی کا تودہ گرنے سے 2 کانکن جاں بحق

131

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے دکی میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2 کانکن جاںبحق ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع دکی کے علاقے چمالنگ میں لونڈہ کے مقام پر مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2کانکن مٹی تلے دب کر موقع پر جاںبحق ہوگئے۔مقامی کوئلہ کانکنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں نکال کر سول اسپتال منتقل کیں ۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں غلام قادر اور شادی خان شامل ہیں، جن کا تعلق ضلع کوہلو سے بتایا گیا ہے۔ اسپتال میںضابطے کی کارروائی کے بعد میتیںورثا کے حوالے کرکے آبائی علاقے روانہ کردی گئیں، مزید تفتیش جاری ہے۔