سکھر (نمائندہ جسارت)سال نو کا پہلا افسوسناک واقعہ، خاتون نے 2 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگاکرخودکشی کر لی، سکھر بیراج کے قریب خیرپور کے علاقے لقمان سے تعلق رکھنے والی خاتون کی جانب سے ایک بیٹے اور ایک بیٹی سمیت نارا کینال نہر میں چھلانگ لگانے کے واقعے کو 12 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود ان کی لاشیں نہ مل سکیں، تاہم بچوں کے استعمال کی کچھ چیزیں نہر کے کنارے سے ملی ہیں، جبکہ خاتون مسمات شہناز کے والد امان اللہ شیخ کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی نے مبینہ طور پر شوہر کے تشدد سے تنگ آکر انتہائی قدم اُٹھایا ہے، لاشوںکی تلاش کا کام جاری ہے۔