نوابشاہ (رپورٹ کاشف رضا)نواب شاہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت میں ایک ڈاکو ہلاک، ڈاکو کی فائرنگ سے اسٹور مالک بھی دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میںبوچھری روڈ پر واقع پیٹرول پمپ کے اسٹور پر ڈکیتی کے دوران ایک مبینہ ڈاکو ہلاک، 2
ڈاکو فرار ہو گئے۔ ڈی ایس پی صدر رفیق شاہ نے بتایا کہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت میں فائرنگ سے اسٹور مالک بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ ڈکیتی کا واقعہ بالوجا قبا تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے، پولیس کے مطابق تین مسلح افراد موٹر سائیکل سوار تھے۔سی سی ٹی وی فوٹیج ذریعے واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے ،تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ یہ ڈکیتی کا معاملہ ہے یاذاتی دشمنی ہے۔