چیف جسٹس سمیت 7 جج اس سال ریٹائر ہوجائیں گے

251

لاہور (آن لائن) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد سمیت اعلیٰ عدلیہ کے 7 جج رواں سال ریٹائر ہو جائیں گے، جسٹس عمر عطا بندیال ایک ماہ بعد 2 فروری کو چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد سمیت عدالت عظمیٰ کے 5 اور لاہور ہائیکورٹ کے 2 جج 2022ء میں ریٹائر ہوں گے۔ عدالت عظمیٰ کے جج 65 جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے جج 62 سال کی عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہوں گے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد یکم فروری، عدالت عظمیٰ کے جسٹس قاضی محمد امین احمد 25 مارچ، جسٹس مقبول باقر 4 اپریل، جسٹس مظہر عالم خان مندوخیل 13 جولائی اور جسٹس سجاد علی شاہ 13 اگست کو ریٹائرڈ ہوں گے۔ ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم 30 جون اور جسٹس چودھری مسعود جہانگیر 2 دسمبر کو ریٹائر ہوں گے۔ عدالت عظمیٰ میں اس وقت ایک جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں 12 ججوں کی اسامیاں خالی ہیں۔