نکشنل مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ فنکشنل لیگ سندھ کا اہم اجلاس 4 جنوری کو سکھر میں طلب کرلیا گیا ہے
اجلاس فنکشنل لیگ سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر صدرالدین شاہ راشدی نے طلب کیا ہے اجلاس میں صوبائی عہدیداران، فنکشنل لیگ کے ارکان قومی و سندھ اسمبلی ، سینٹر اور ضلعی صدور و جنرل سیکریٹریز شرکت کرینگے۔
سردار عبدالرحیم کا کہناتھاکہ اس اہم اجلاس میں سندھ میں ناقص طرز حکمرانی، امن وامان کی مخدوش صورتحال، سیاہ بلدیاتی قانون، ووٹرز فہرستوں میں ہیرا پھیری اور بوگس حد بندی کے خلاف آئندہ کا سخت لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ اجلاس میں صوبائی صدر کی جانب سے متلعقہ عہدیدران کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔