بلاول زرداری کی کوئٹہ میں دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

204
عمران خان نےریاست مدینہ کا نام استعمال کرکے ملک  تباہ کیا، بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کوئٹہ میں دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔

بلاول ہائوس میڈیا سیل جاری بیان میں پی پی پی چیئرمین نے دھماکے میں معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگرد کسی بھی شکل میں ہوں، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا قومی فریضہ ہے۔

بلاول زرداری نے کہاکہ دہشتگردی میں اپنے پیاروں کو کھونے کا درد میں سمجھ سکتا ہوں، متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے کہاکہ دھماکے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے،بلاول زرداری نے دھماکے کے زخمیوں کے جلد صحتیابی کی دعابھی کی ہے