گوادر: غیر قانونی طور پر مچھلیاں پکڑنے والے 8 ٹرالر پکڑے گئے

67

کوئٹہ (نمائندہ جسارت)گوادر کے ساحلی علاقے میں غیر قانونی فشنگ پر 8 ٹرالرز پکڑ لیے گئے ہیں۔ ڈی جی فشریز کے مطابق وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے آن بورڈ ہونے کے بعد غیر قانونی ٹرولنگ روکنے میں پیشرفت ہوئی ہے اور صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ، محکمہ فشریز اور سیکورٹی ادارے غیر قانونی ٹرولنگ کے خلاف بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔