قومی ٹیبل ٹینس چمپئن شپ ،مینز سنگلز کا ٹائٹل واپڈا نے جیت لیا

320

لاہور (جسارت نیوز)ا سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے ہونیوالی 57 ویں قومی ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں مینز سنگلز کا ٹائٹل واپڈا اور وومینز سنگلز کا آرمی نے جیت لیا، فائنل کے مہمان خصوصی سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے، اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کہا ہے کہ چمپئن شپ میں تمام کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ سب نے محنت اور لگن سے مقابلوں میں حصہ لیا، انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق کھیلوں کے فروغ دے رہے ہیں، محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس پنجاب ہر کھیل کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کررہا ہے، نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لئے ایونٹس کرارہے ہیں، نئے ٹیلنٹ کوآگے کر جائیں گے، ٹیبل ٹینس چمئپن شپ میں بھی نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، اس موقع پر سیکرٹری پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن احمر ملک بھی موجود تھے۔