مولانا فضل احد کی قیادت میں قافلہ دفتر ضلع کیماڑی سے3بجے روانہ ہوگا

224

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع کیماڑی کے تحت کراچی کے حقوق سلب کرنے اور کالے بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کی تیاریاں مکمل مختلف علاقوں میں فلوٹس کا گشت بنارس چوک پر مرکزی کیمپ سے بھی عوام کو دھرنے کی دعوت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔آج دھرنے میں شرکت کے لیے کراچی کا سب سے بڑا قافلہ امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی مولانافضل احد کی قیادت میںسہ پہر3 بجے دفتر ضلع سے روانہ ہوگا۔اس موقع پرنائب امیر جماعت اسلامی کراچی محمد اسحاق خان نے بنارس چوک پرمرکزی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق دو کراچی ریلی شہرکے حقوق کے حصول میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ریلی عوام کو کوٹا سسٹم ،کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کی بدمعاشی سے نجات دلائے گی۔پی ٹی آئی ،ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے ٹرائی اینگل نے شہر کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔اس موقع پرمولانافضل احد نے کہا کہ دھرناشہر کی سیاسی سمت کا تعین کرے گا۔جماعت اسلامی کی حق دو کراچی تحریک میں عوامی دلچسپی حکمرانوں سے ہضم نہیں ہو رہی ۔