مافیاز کی ایماپرکھاد کی مصنوعی قلت پید ا کی گئی ہے، سیدعلی مردان

272

بدین (نمائندہ جسارت ) جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیرسیدعلی مردان شاہ نے سندھ بھرمیں یوریاکھادکی شدیدمصنوعی قلت کے خلاف سخت ردعمل کااظہارکیاہے اوراس قلت کاسبب حکومتی نااہلی قراردیاہے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ نے کہاکہ عین اس وقت کہ جب فصلوں کی بوائی ہونے کے بعدمختلف اقسام کی فصلوں کی نشونماکے لیے یوریاکھادکی شدیدضرورت پڑتی ہے سندھ بھرمیں اس کھادکی مصنوعی قلت پیداکرکے اسے بلیک میں فروخت کیا جارہاہے اورمافیاکولوٹ مارکی کھلی اجازت دے دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ضلع بدین میں یوریاکھادمارکیٹ سے غائب کردی گئی ہے اورکھادکی بلیک مارکیٹنگ کرکے کئی گنازایدنرخوں پرکھادفروخت کی جارہی ہے۔ سید مردان شاہ نے کہاکہ زراعت ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے مگراس شعبے کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیاجارہاہے ایک طرف توکاشتکاروں کوان کی زرعی اجناس کے مناسب نرخ نہیں دیے جاتے تودوسری طرف فصلوں کی بوائی کے اوقات میں کھاداوربیجوں کی مصنوعی قلت پیداکرکے کاشتکاروں کولوٹاجاتاہے ۔سیدعلی مردان شاہ نے سندھ کے کاشتکاروں سے بھرپوریکجہتی کااظہارکیاہے اورکہاہے کہ جماعت اسلامی کاشتکاروں کے ہرجائزمطالبے اوراحتجاج کی بھرپورحمایت جاری رکھے گی۔