لاہور:انصاف یوتھ ونگ جنوبی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات زاہد نبی گل نے کہا ہے کہ لیگی پہلے گلے پڑے اب پاﺅ پکڑتے پھر رہے ہیں، عظمی بخاری اور عطاء تارڑ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کیلئے جھوٹی پریس کانفرنسیں کرتے ہیں، اداروں کے مخالف جتنے مر ضی آنسو بہائیں عوام انہیں آ ئندہ انتخابات میں بھی قبول نہیں کریں گے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے کینٹ کے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوامی پذیرائی نہ ملنے پر(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت سخت پر یشان ہوگی۔ تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اپوزیشن جماعتوں کو ہضم نہیں ہو رہی یہ عجیب بات ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی (ن) لیگ کو دھاندلی کا چاند نظر آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ2018 کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی شکست (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کامقدر بن چکی ہے۔ ان شاءاللہ بلدیاتی انتخابات میں بھی تحریک انصاف پورے پاکستان میں تاریخی فتح حاصل کرے گی۔