ڈاکٹرز اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں ،آرمی چیف

510

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں ، لوگوں کی حفاظت اور سلامتی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کا 54واں کانووکیشن منعقد ہوا، آرمی چیف کی آمد پر سی پی ایس پی کے نائب صدر پروفیسر شعیب شفیع نے استقبال کیا۔

 آرمی چیف نے کامیاب گریجویٹس کو ڈگریاں اور اعلیٰ کامیابیاں حاصل کرنے والوں کو میڈلز سے نوازا۔ جنرل قمرجاوید باجوہ کو سی پی ایس پی کی اعزازی فیلو شپ سے بھی نوازا گیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی پی ایس پی کے کردار کی تعریف کی اور وبائی امراض کے خلاف طبی شعبہ کے مثالی کردار اور خدمات کو سراہاتے ہوئے  کہا کہ شعبہ طب سے وابستہ افراد نے چیلنجز کے باوجود کورونا، میں انتھک محنت کی، قوم ڈاکٹروں اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  وبائی امراض کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں، اور کئی قیمتی جانیں بچائیں۔