شہباز شریف کی تقریر نوکری کی درخواست ہوتی ہے، وزیراعظم

390

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر  نوکری کی درخواست قرار دے دیا۔

وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس جاتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفگتو کرتے ہوئے کہا کہ ہر 3 ماہ بعد کہا جاتا ہے کہ حکومت مشکل میں ہے مگر حکومت کسی مشکل میں نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ کہا جاتا ہے نواز شریف آج آرہا ہے کل آرہا ہے، نوازشریف جب سعودی عرب گئے تھے تب بھی یہی سن رہے تھے، جب تک سمجھوتا نہیں ہوا۔

شہباز شریف سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی تقریر نوکری کی درخواست ہوتی ہے۔