کراچی: سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پراچہ ایکسچینج آل سندھ انٹر کلبز کراٹے چمپئن 2021ء شیخ خلیفہ بن زیاد کالج ڈیفنس کراچی میں منعقد ہوئی ۔جس میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کراٹے ڈو پاکستان لیاری کراچی کے کراٹیکاز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنیئر میل اور فی میل دونوں کٹیگری کے مقابلوںمیں کلین سوئپ کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ،نکاپ کراٹے کی عائشہ صدیقہ نے 50کلو گرام اور کاتا میں گولڈ ،سید کبیر علی زیدی نے کاتا میں گولڈ ،فاضل نے 50کلو گرام میں گولڈ ،جواد خان نے 55کلو گرام میں گولڈ اور اسد خان نے 60کلو گرام میں گولڈ میڈلز حاصل کئے ۔جونیئر کٹیگری میں نکاپ کراٹے کے بشارت سر بلند نے55کلو گرام میں برائونز ،سید شان علی نے45کلو گرام میں برائونز میڈلز حاصل کئے ۔کیڈٹ کٹیگری میں نکاپ کراٹے کے سید جری عباس نے کاتا میں گولڈ اور 35کلو گرام میں برائونز جبکہ حوریہ بتول نے کاتا میں سلور میڈل حاصل کی ۔چمپئن شپ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ کراٹے ڈو پاکستان لیاری نے مجموعی طور پر 11میڈلز اپنے نام کئے جس میں 7گولڈ ،1سلور ،اور 3برائونز شامل ہیں۔جنرل سیکریٹری و چیف انسٹرکٹر نکاپ کراٹے نے میل جبکہ سائوتھ ایشین چمپئن سنسی کلثوم ہزارہ نے فی میل کی وننگ ٹرافی وصول کی ۔چمپئن شپ میں سینسی کرامت اللہ خان ،سید شاہ نور حسین ،شبیہ رضا ،کلثوم ہزارہ اور راشد علی نے ریفری جزز کے فرائض انجام دیئے جبکہ سائوتھ ایشین چمپئن شہباز خان ،سینسی محمد معین ڈھیڈھی ،سینسی جبران خان ،سید شاہ اعظم خان ،سعید علی نے نکاپیئن کے لئے کوچنگ کے فرائض انجام دیئے ۔صدر و چیف کراٹے ماسٹر نکاپ کراٹے سینسی عبدالحمید ،پاکستانی کراٹے اسٹار نکاپیئن سعدعباس جلبانی ،صدر پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سائوتھ خلیل ہوت ،ملک محمد خالد اعوان ،عبدالعزیز آسکانی ،ناصر میمن ،شہزاد کتھری ،میر غلام علی بلوچ اور جاوید سلاٹ نے چمپئن شپ میں کامیاب تمام کھلاڑیوں اور نکاپیئن کراٹے کو مبارکباد دی اور دعا کی کہ لیاری کے یہ ہونہار کھلاڑی اسی طرح محنت سے لیاری ،کراچی اور پاکستان کا نام روش کرینگے۔