اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی سینیٹ اجلاس میں عدم حاضری پر اپوزیشن اور حکومتی اراکین نے احتجاج کیا اور اپنی شکایات پیش کیں۔ جس پر چیئرمین سینیٹ نے وزیر داخلہ کو سینیٹ اجلاس میں آنے اور سوالوں کے جوابات دینے کی ہدایت کی۔ اجلاس کے دوران سینیٹر ہدایت اللہ نے کہاکہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی شکل بھول گئے ہیں کیونکہ وہ ایوان میں نہیں آتے ہیں، ٹی وی پر روز بیٹھے ہوتے ہیں یہاں
آنے میں کیا مسئلہ ہے، حکومتی سینیٹر محسن عزیز نے کہاکہ وزیر داخلہ سینیٹ داخلہ کمیٹی میں بھی نہیں آتے ہیں انہیں ہدایت کی جائے کہ وہ ایوان سمیت داخلہ کمیٹی میں بھی حاضری دیں ۔علی محمد خان نے کہا کہ شیخ رشید کو ایوان میں ضرور آنا چاہیے اور یہاں اراکین کے ساتھ حسن مقابلہ کیا جائے جس پر اراکین مسکراتے رہے۔