حیدرآباد ( جسارت نیوز )ٹینس کھیل کے فروغ کے لئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں تاکہ حیدرآباد کے اچھے کھلاڑی سامنے آئیں اور حیدرآباد شہر کا نام روشن کریں ان خیالات کا اظہار حیدرآباد ڈوژنل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدرمحمد جاوید ریاڑ نے ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ ٹینس کے فروغ کے لئے ہرممکن کام کیا جائے گا اور اسی سلسلے کو آگے بڑھتے ہوئے جنوری کے پہلے ہفتے میں 66ویں ایس ایس بی حیدرآباد ڈویژن رینکنگ چیمپئن شپ واپڈا واٹر ونگ ٹینس کورٹ پر منعقد کی جائے گی جس میں حیدرآباد ڈویژن کے رجسٹرڈ کھلاڑی حصہ لے سکیں گے،چیمپئن شپ میں بوائز انڈر 11, انڈر 13, انڈر 15،انڈر 17کے کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ گرلز اوپن مقابلے ہوں گے اور سینئر 45 پلس کے مقابلے بھی ہوں گے اجلاس میں سینئر نائب صدر شبیر گل،نائب صدر آصف کھیڑو،سیکرٹری رفیع درباری، میڈیاکوآرڈینٹر عامر کفایت اور دیگر نے شرکت کی۔