سائوتھ ایشین گیمز میں میڈل جیتنے والا باکسر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پرمجبور

204

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سائوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والاسابق پاکستانی باکسر عبدالرشید قمبرانی حکام کی جانب سے تعاون نہ ملنے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکارہے۔ عبدالرشیدقمبرانی کا کہنا ہے کہ میں پاکستان کی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ مناسب علاج کے ساتھ ساتھ میری مالی مدد کرے۔انہوں نے کہا کہ میں نے بھارت کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے کھیلا اور متعدد تمغے جیتے، اپنے ملک کی خدمت کرنے کے باوجود مجھے بدلے میں کچھ نہیں ملا۔واضح رہے کہ عبدالرشید قمبرانی نے اٹلانٹا 1996 کے اولمپکس میں لائٹ فلائی ویٹ کیٹیگری میں بھی حصہ لیا تھا۔