حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ مری اتحاد حیدرآباد کی جانب سے غلام محمد مری پر جھوٹے مقدمہ قائم کرنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مری عالم کان مری، محمد حسن مری،دریا خان مری، میاں بخش مری ودیگر نے کہاکہ ٹنڈو آدم شہر میں سندھ مری اتحاد کے فنانس سیکرٹری پر یوریا کھاد بلیک میں فروخت کرنے کا جھوٹا مقدمہ قائم کرکے ایف آئی آر درج کی گئی ہے جو سراسر جھوٹ ہے۔ انہوںنے اربابِ اختیار سے اپیل کہ غلام محمد مری کے خلاف داخل کردہ جھوٹا کیس ختم کیا جائے اور مری برادری کے ساتھ انصاف کیا جائے۔