لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) پاکستان ٹیسٹنگ سروس کی نگرانی میں لاڑکانہ رینج پولیس میں لیڈی پولیس کانسٹیبل کی بھرتیوں کے لیے لاڑکانہ ڈویژن کے پانچوں اضلاع لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکار پور، جیکب آباد اور کشمور کندھ کوٹ سے تعلق رکھنے والی 310 سے زائد خواتین نے پہلے مرحلے میں فزیکل ٹیسٹ کے دوڑ میں شرکت کی، جہاں اکثر خواتین دوڑ نہ سکیں اور شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس موقع پر ٹیسٹ کے منتظمین کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ رینج میں 698 لیڈی پولیس کانسٹیبلز کی بھرتیوں کے لیے پہلے مرحلے میں فزیکل اور دوسرے مرحلے میں تحریری ٹیسٹ کا انعقاد کرکے حتمی میرٹ لسٹ ویب سائٹ پر ڈال دی جائے گی۔